इदारा मदरसा ASHRAFULQURAN
ادارےہ دنیا جس حقیقت کو تقریباً 1400 سو برس سے تسلیم کرنے سے آنا کانی کررہی تھی موجودہ کساد بازاری اور امریکہ اور یورپ کی غلط و کند پالیسیوں نے اس کو آناً فاناً برضا ورغبت نہ سہی تو طوعاً وکرہاً کان پکڑواکر بلا چون وچرا تسلیم کرالیا صورت حال یہ ہے کہ موجودہ کساد بازاری کی سُنامی لہروںکے سبب سو دی کاروبار کے رسیا و بزعم خود صائب الرائے ا ورروشن خیال ماہرین اقتصادیات نے آج اپنے سودی نظام کی شکست کو ببانگ دُہل تسلیم کرلیا ہے یعنی قرآنی الفاظیمحق اللہ الربٰوا کی تصدیق جسکوابتک ایک فرسودہ اوردقیانوسی سو چ تسلیم کیا جاتا تھا اسکی حقانیت ویر بی الصد قٰت پیشین گوئی کو دل سے اور عملاً تسلیم کرلینے کا وقت آگیا ہے اور فی زمانہ موجودتینوں معاشی نظام یعنی (1 )سرمایہ دارانہ معیشت(2) اشتراءکی معیشت (3) مخلوط معیشت ۔موجودہ کسادبازاری کے آ گے ہر ایک نظام گھٹنے ٹیک چکا۔ اوران حالات سے صرف اسلامی نظام معیشت ہی لوہالے سکنے کی طاقت میں ہے ۔لہٰذا آج اہل اسلام ا ور اسلامی ماہرین اقتصادیات کو اس میدان میں بھی اپنے لدنی جوہر دکھانے کا وقت آگیا ہے تاکہ دنیا کے یہ شکست خوردہ ساہوکا راسلام کے اس معاشی نظام کو قر ...







Comments
Post a Comment